بلوچستان میں پانی اور گیس کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے گا‘ کچھی کینال منصوبہ دو صوبوں کے درمیان محبت کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
سوئی کی گیس سے پورے پاکستان نے ترقی کی اور اب پاکستان کے عوام بلوچستان کا قرض ادا کریں گے۔ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کی افتتاخی تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 14 ستمبر 2017 16:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کچھی کینال منصوبے پر 80 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سوئی کی گیس سے پورے پاکستان نے ترقی کی، اب پاکستان کے عوام بلوچستان کا قرض ادا کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ آج یہاں نواز شریف کو ہونا چاہیے تھا، انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ (ن) باتیں کم اور کام زیادہ کرتی ہے جبکہ دیگر جماعتیں باتیں زیادہ اور کام کم کرتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے مگر اس سے اتفاق نہیں کرتے جبکہ نوازشریف کا سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونا پاکستان کی فتح ہے۔انہوں نے ناراض بلوچ بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناراض بلوچ بھائی آگے آئیں اور صوبے کی ترقی میں حصہ لیں بہت جلد بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ بن جائے گا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے ان ہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں 50 بیڈز کا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام تمام جماعتوں کی کارکردگی سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے اور ڈیرہ بگٹی بھی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ثابت ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.