قائد اعظم گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 16 ستمبر ،کر اچی گیمز گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ (آج) شروع ہوگا

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) قائد اعظم گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 16 ستمبر سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی غلام محمدخان نے جمعرات کوبتایا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ہمیں پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسویس ایشن، کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کا تعاون حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ 16 ستمبر تا19 جاری رہے گا اور اس کے تمام میچز پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کر اچی کے گرلز کالجز اور کلبز شامل ہونگے اور افتتاحی میچ 11:30 بجے دن کھیلا جائے گا جسکی مہمان خصوصی بیگم اسماء محمدعلی شاہ صدر کے ایچ اے خواتین ونگ ہونگی۔ٹورنامنٹ کے لئے پروفیسرآمنہ مختار کو آرگنائز نگ سیکریٹری اور زعیمہ طارق کو کوآرڈینٹر نامز د کیا گیا ہے۔ درین اثنا کر اچی گیمز گرلز باسکٹ بال مقابلے کے مقابلے آج جمعہ سے پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج میں شروع ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 9 بجے محترمہ نزہت کو رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :