بھارت میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں نصب خفیہ کیمرے برآمد

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:41

بھارت میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں نصب خفیہ کیمرے برآمد
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14ستمبر2017ء) :بھارت کےنجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں سے نصب خفیہ کیمرے برآمد ہونے پروالدین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریشان والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈر ہے کہ واش روم میں خفیہ کیمرے نصب ہونے پر ہماری بیٹیوں کی ویڈیو یا تصویریں نہ بنائی گئی ہوں ۔ نوریڈا کی انجینئرنگ کالج کے واش روم میں بھارتی لڑکی نے نصب خفیہ کیمرہ لگا ہوا دیکھا ۔

(جاری ہے)

جس پر کالج کی تمام لڑکیاں سراپا احتجاج ہو گئیں اور ہاسٹل کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ کالج انتظامیہ کے مطابق دو دن پہلے لڑکیوں کے واش روم تک رسائی ایک پلمبر کی ہوئی تھی جس پر یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کیمرہ پلمبر کی جانب سے نصب نہ کیا گیا ہو لیکن پولیس اور کالج انتظامیہ ابھی تک مکمل حقائق کے ساتھ رپورٹ پیش نہیں کر سکی کہ گرلز ہاسٹل کے واش روم میں حفیہ کیمرہ کس نے نصب کیا تھا۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجیے 

متعلقہ عنوان :