این اے 120 میں پولنگ کے دوران شکایات وصول کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:57

این اے 120 میں پولنگ کے دوران شکایات وصول کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 میں پولنگ کے دوران شکایات وصول کرنے کیلئے ای سی پی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق کہ کنٹرول روم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(الیکشن) کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے جو حلقہ این ای120 لاہور تین کے ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج بھی وصول کرے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے این ای120 لاہور3 میں ضمنی انتخابات کیلئے قوائدوضوابط کی خلاف ورزیوں کی شکایات کو موثر انداز میں نمٹایا ہے۔