وزراء ایوان بالا کے اجلاس میں نہیں آ رہے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر گلہ نہ کیا جائے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:20

وزراء ایوان بالا کے اجلاس میں نہیں آ رہے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزراء ایوان بالا کے اجلاس میں نہیں آ رہے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر گلہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ آج وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ سے متعلق 31 سوالات ایجنڈے پر تھے، دونوں وزراء کو علم تھا، انہیں ایوان میں آنا چاہیے تھا، یہ رویہ درست نہیں، وزراء سے بات کریں، انہی رویوں سے پارلیمان کمزور ہوئی اور اس کمزوری سے نظام کو دھچکے لگ رہے ہیں، اس صورتحال کو دیکھ لیں۔

متعلقہ عنوان :