انصار الشریعہ کا نیٹ ورک سینٹرل جیل کراچی سے آپریٹ ہو رہا ہے۔ نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 17:44

انصار الشریعہ کا نیٹ ورک سینٹرل جیل کراچی سے آپریٹ ہو رہا ہے۔ نیا انکشاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کے نیٹ ورک سے متعلق ایک ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک کراچی میں موجود سینٹرل جیل سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف منظر عام پر آنے کے بعد حساس اداروں کی ٹیم سینٹرل جیل کراچی پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ جس میں ان کے شناختی کارڈز سمیت دیگر معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل انصار الشریعہ کے ترجمان کو کراچی میں ڈیفنس کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ہی ترجمان نے انصار الشریعہ کا نیٹ ورک سینٹرل جیل کراچی سے چلائے جانے کا انکشاف کیا۔

متعلقہ عنوان :