حکومت عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے، پی کے 39 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیرفراہمی آب کی سکیموں کی تکمیل سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو گا، محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت دیگرمتعلقہ حکام بند ترقیاتی کاموں کو ایک ہفتہ کے اندر اندرشروع نہ کرنے پر وضاحت طلب کی جائے گی

صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:40

حکومت عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے، پی کے 39 میں کروڑوں روپے کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمان اموراورانسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے اور صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی بھروقت تکمیل کے پالیسی پرعمل پیرا ہیں ،پی کے 39 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیرفراہمی آب کی سکیموں کی تکمیل سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کا اہم بنیادی مسئلہ حل ہوجائے گااور اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت دیگرمتعلقہ حکام اورٹھیکہ دار سے کسی بھی وجہ کی بناپر بند ترقیاتی کاموں کو ایک ہفتہ کے اندر اندرشروع نہ کرنے اورسست روی کے مرتکب ہونے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

بروز جمعرات ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے دفتر پشاورمیں مسلم آباد تحصیل لاچی ضلع کوہاٹ کے ناظم جاوید خان اورنائب ناظم طارق شاہ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے مسلم آباد میں جاری کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم پربلاوجہ کام بندہونے اوردیگر علاقائی مسائل کے بارے میں صوبائی وزیر قانون کا آگاہ کیا۔

جس پر صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہدقریشی نے موقع پر متعلقہ حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایک ہفتہ کے اندر مسلم آبادمیں واٹر سپلائی سکیموں پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیںجبکہ تاخیر کے ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب کی اورمنصوبے جلد مکمل کرنے کے لئے تنبیہہ بھی کی ۔ وزیر قانون نے کہا کہ سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کردہ منصوبوںمیں رکاوٹ وسستی کاسخت نوٹس لیا جائے گا۔

کیونکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے راستے میں کوئی تاخیر نا قابل برداشت اورخلاف قانون ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے کسی کوتاہی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیر قانون نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کی خود نگرانی کرکے وقفہ وقفہ سے رپورٹ طلب کرتے رہیں گے۔ جس پر وفد نے صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اوراپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :