ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں مختلف کیڈر کی 180 آسامیوں کیلئے منظوری ،

صوبائی حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا بھر تیوں سے بے روزگار افراد کو ریلف ملے گی تو دوسری طرف ہسپتال بھی مزید ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا،ایم پی اے محمد رشاد خان

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:41

ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں مختلف کیڈر کی 180 آسامیوں کیلئے منظوری ..
الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء)شانگلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان کی کوشیشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں مختلف کیڈر کے 180 آسامیوں کی منظوری ،صوبائی حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا ،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شانگلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان کو خراج تحسین،بھر تیوں سے بے روزگار افراد کو ریلف ملے گی تو دوسری طرف ہسپتال بھی مزید ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا، ان خیالات کا اظہار بروز جمعرات رکن صوبائی اسمبلی محمدرشاد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے خالی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں 180مختلف کیڈر کے پوسٹیں رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان کی کوشیشوں سے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے،ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری میں یہ پوسٹیں پر ہونے سے شانگلہ کے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا تو دوسری طرف ہسپتال بھی ترقی کے راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے خالی آسامیوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ۔

عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی محمدرشاد خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کوشیشوں کو سراہا۔ شانگلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان نے صوبائی حکومت سے منظوری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھر تیوں سے بے روزگار افراد کو ریلف ملے گی تو دوسری طرف ہسپتال بھی مزید ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا ۔