وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

شہبازشریف نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا پنجاب ہیلتھ روڈ شو میں شرکت کی ، برطانیہ میں مقیم ماہرین صحت کو تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت دی

جمعرات 14 ستمبر 2017 19:33

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف صبح لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ کچھ روز قبل لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے لند ن میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرایااور وزیراعلیٰ کے تمام تمام ٹیسٹ نارمل آئے۔ وزیراعلیٰ نے لندن قیام کے دوران پنجاب ہیلتھ روڈ شو میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں اور ماہرین صحت کو پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور آمد پر ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں پنجاب ہیلتھ روڈ شو انتہائی کامیاب رہا اور برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں ، سرجنز اور ہیلتھ پروفیشنلز نے صحت عامہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس تعاون کے نتیجہ میں صوبہ پنجاب میں جاری ہیلتھ کیئر اصلاحاتی پروگرام کو تقویت ملے گی۔