وقار یونس پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ منسلک ہوگئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 20:39

وقار یونس پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر و ہیڈ کوچ وقار یونس پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ منسلک ہوگئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 2018 کے لیے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس کی خدمات بطور ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

وقار 2010 سے 2012 اور پھر 2014 سے 2016 کے درمیان پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایک مرتبہ ٹیم کے باؤلنگ کوچ بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وقار آئی پی ایل میں سنرائزرز حیدرآباد کے لیے 2013 سیزن میں باؤلنگ کوچ بھی رہے۔پیشرفت پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ایسے کپتان کے لیے جو خود بلے باز ہو، باؤلنگ کوچ کا ساتھ ہونا فائدہ مند ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ وقار یونس کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں اور ان کا انتخاب اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مصباح کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے جب پاکستانی کرکٹ نچلی ترین سطح تک پہنچ چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سالوں کے دوران وہ کئی مرتبہ مصباح کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیںاور اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔