Live Updates

"تحریک اںصاف میں عورتوں کی عزت نہیں کی جاتی، مجھے تحریک انصاف میں رہ کر اپنا سیاسی کریر نہیں تباہ کرنا، پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں" عائشہ نذیر جٹ کے نام سے کیے گئے جعلی ٹوئٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 ستمبر 2017 19:35

"تحریک اںصاف میں عورتوں کی عزت نہیں کی جاتی، مجھے تحریک انصاف میں رہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء ) عائشہ نذیر جٹ کے نام سے کیے گئے جعلی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیر جٹ کے نام سے ٹوئٹر پر جمعرات کے روز ایک پیغام گردش کرتا رہا جس نے خاصا ہنگامہ کھڑا کیا۔ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے بنائے گئے ایک جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا کہ "تحریک اںصاف میں عورتوں کی عزت نہیں کی جاتی، پارٹی میں اپنے والد کے کہنے پر شمولیت اختیار کی تھی، مجھے تحریک انصاف میں رہ کر اپنا سیاسی کریر نہیں تباہ کرنا، پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں"۔

اس پیغام کے آنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ہنگامہ سا کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

جہاں تحریک انصاف کے چاہنے والوں میں اس ٹوئٹ کے باعث خاصی پریشانی پائی گئی، وہیں تحریک انصاف کے مخالفین نے اس ٹوئٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی اور عمران خان پر تنقید کے نشتر برسائے۔ تاہم اس پیغام کے جاری ہونے کے کچھ وقت بعد ہی تحریک انصاف کی جانب سے وضاحت کر دی گئی کہ عائشہ نذیر جٹ اب بھی تحریک انصاف کا ہی حصہ ہیں۔ ان کے نام سے منسوب پیغام اور اکاونٹ جعلی ہے۔ مخالفین کی جانب سے پارٹی اور خاتون رہنما کو بدنام کرنے کیلئے جعلی پیغام پھیلایا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :