خفیہ ایجنسیوں کو کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کا اختیارحاصل ہے لیکن دہشت گروہوں کی نگرانی اور اقدامات کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے،وزیرداخلہ احسن اقبال کا سینیٹ میں اظہا رخیال

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:20

خفیہ ایجنسیوں کو کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کا اختیارحاصل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ خفیہ ایجنسیوں کو کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کا اختیارحاصل ہے لیکن دہشت گروہوں کی نگرانی اور اقدامات کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کو کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا اختیار حاصل ہے، خفیہ ایجنسیاں وزارت داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹس دیتی ہیں اور ان رپورٹس سے متعلق نیکٹا اور صوبائی حکومتوں کو باخبر رکھا جاتا ہے اور پھر دہشت گرد تنظیموں کی نگرانی اور اقدامات کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر ہوتی ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 برسوں میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کے پی حکومت نے 2 مدارس، گلگت بلتستان نے 6 اور سندھ حکومت نے 6 مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے۔ جب کہ گزشتہ 5 برسوں میں 5 لاکھ 44 ہزار 105 پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے بے دخل کیا گیا۔