لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات کے خلاف دائر اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے کرے گا

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:34

لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات کے خلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات کے خلاف دائر اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے کرے گا۔ میانی صاحب قبرستان کمیٹی کی جانب سے عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باجود ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملد درآمد اور توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہو سماعت کے لیے مقرر کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے درخواست پر سماعت کرے گا۔