لوئر دیر، نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ایم پی اے ہاشم خان 2ساتھیوں سمیت قتل

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:40

لوئر دیر، نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ایم پی اے ہاشم خان  2ساتھیوں ..
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) لوئر دیر کے علاقے شاہ عالم بابا میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ہاشم خان کو 2ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے ہاشم خان اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ شاہ عالم بابا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث ہاشم خان اور ان کے دونوں سا تھی جاں بحق ہو گئے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ہاشم خان اور ساتھیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔۔