پانی کے سطح کی گرتی ہوئی صورتحال خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:54

پانی کے سطح کی گرتی ہوئی صورتحال خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے،گورنر بلوچستان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پانی کے سطح کی گرتی ہوئی صورتحال خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور گذشتہ دو عشروں سے خشک سالی سے صوبے کی زراعت اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم موجودہ حکومت نے صوبے میں پانی کی سطح کو اوپر لانے کے لئے درجنوں چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کئے ہیں اور مزید ڈیمز تعمیر کرنے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز لورالائی میختر کے ڈسٹرکٹ ممبر نہال خان کی قیادت میں وفد کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع خصوصاً دورافتادہ علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو پائیدار بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اجتماعی احساس ملکیت کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں کے عوض ٹیکس کے نظام کو مستحکم کیا جائے تاکہ ان کی دیکھ بھال اور پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے علاقے کے عوام کے مسائل ومشکلات کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعدازاں صوبائی وزیر کھیل وثقافت میرمجیب الرحمن محمد حسنی نے گورنر سے علیحدہ ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :