Live Updates

تحریک انصاف سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد اختلاف کھل کر سامنے آگئے

ناراض رہنمائوں کا ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف حیدرآباد میں عمران خان کے جلسے کے دوران احتجاج کرنے کا اعلان

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:56

تحریک انصاف سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد اختلاف کھل کر سامنے آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) تحریک انصاف سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد اختلاف کھل کر سامنے آگئے۔ ناراض رہنمائوں نے اعلان کیا ہے کہ دیگر اضلاع میں ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف حیدرآباد میں عمران خان کے جلسے کے دوران احتجاج کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنمامحمد ایوب فاروقی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسے کے دوران ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال انڈوں اور ڈنڈوں سے ہوگا۔

گو علوی گو گو شیخ گو کی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد اور سکھر کو ریجن ختم کر دیا گیا۔ دیگر صوبوں میں ریجن بااختیار ہیں۔

(جاری ہے)

محمد ایوب فاروق نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ خان صاحب کو گمراہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی کو جو اچھا قیام اور لوازمات دے اس کو عہدہ دیا جاتا ہے۔ حلیم عادل شیخ کو سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کو پی ٹی آئی کو تباہ نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کل حلیم عادل شیخ کی بس پہلے ق لیگ کیلئے چلتی تھی اور اب تحریک انصاف کیلئے چلتی ہے۔ اگر عمران خان وزیراعظم نا بنا تو حلیم عادل شیخ یہ بس نون لیگ یا پیپلزپارٹی کیلئے چلائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات