چکوال میں پنڈال کی چھت گرگئی، درجنوں خواتین زخمی

جمعرات 14 ستمبر 2017 20:46

چکوال میں پنڈال کی چھت گرگئی، درجنوں خواتین زخمی
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2017ء)چکوال کے علاقے کرسال میلہ میں پنڈال کی چھت گرگئی ہے جس کے باعث متعدد خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چکوال کے علاقے کرسال میلہ میں پنڈال کی چھت گرگئی جس کے باعث پنڈال میں موجود متعدد خواتین چھت تلے دب گئیں جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ریسکیو عملے کا انتظار کیے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 20خواتین زخمی ہیں جس میں سے 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔