Live Updates

امیر مقام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کو قانونی نوٹس بھجوادیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:36

امیر مقام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کو ..
پشاور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-14 ستمبر-2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے مشیر امیر مقام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امیر مقام نے عمران خان اور پرویز خٹک کو بھیجے گئے نوٹس میں موقف اختیار کی اہے کہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے ان پر عائشہ گلالئی کو خریدنے اور اپنی پارٹی میں آنے کی پیشکش کی تھی تاہم اس میں کوئی سچائی نہیں لیکن دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایسے الزام تراشی سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے عمران خان اور پرویز خٹک یا تو اپنے الفاط واپس لیں یعنی معافی مانگیں یا پھر 5کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات