سابق وزیراعظم نوازشریف سے گورنرپنجاب کا ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

گورنرپنجاب کی کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کیلئےدعا،کلثوم نوازکی شاندارکامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح ہے،رفیق رجوانہ،پاکستان میرا دل ہے،یہاں بیس کروڑ عوام میری پہچان ہیں۔قائد ن لیگ نوازشریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 16:40

سابق وزیراعظم نوازشریف سے گورنرپنجاب کا ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی صورتحال ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اورقومی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،گورنر پنجاب نے بیگم کلثوم کی خیریت بھی دریافت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کلثوم نوازکی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔

سیاسی تسلسل کا اعادہ اورعوام کا نوازشریف سےمحبت کا واضح ثبوت ہے۔ گورنرپنجاب نے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کیلئےدعا اورنیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میرا دل ہے،یہاں بیس کروڑ عوام میری پہچان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے ساتھ ہی وطن واپس لوٹ آؤں گا۔