حکومت نے بجلی کی قیمت3روپے90پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 ستمبر 2017 14:24

حکومت نے بجلی کی قیمت3روپے90پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دیدی
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2017ء) حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے بجلی قیمت میں 3روپے 90پیسے تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے نئے ٹیرف کی منظوری کے بعد عوام سے 5 سال تک اضافی ٹیکس وصول کیئے جاتے رہیں گے تاہم کراچی والوں پراطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اعلان کردہ اضافے کے مطابق 5 سالہ ٹیرف کے تحت ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے60 پیسے جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلیے بجلی 3 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نییپرا کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف میں1 روپیہ 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیاگیاہے، چار سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے نیپرا کی جانب سے جو نیا ٹیرف دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے مطابق 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 7 روپے 60 پیسے اور 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو بجلی 11 روپے فی یونٹ ملے گی، جو صارفین 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کے لیے بجلی کی فی یو نٹ قیمت 12 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے جبکہ 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین 13 روپے 80 پیسے اور 700 سے زائد یونٹ چلانے والے 15 روپے 50 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے،یاد رہے ایک سال پہلے نیپرا نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی درخواستیں مستردکر دی تھیں نیپرا حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو صرف ایک سابقہ سلیب کا فائدہ ملے گا بجلی استعمال نہ کرنے کی صورت میں سنگل فیز میڑ کے لیے چارجز 75روپے ماہانہ ہوںگے جبکہ تھری فیز میٹر کے لیے چارجز 150روپے ماہانہ ہوں گے۔



متعلقہ عنوان :