شیخ رشید کا پولیٹیکل پارٹیزایکٹ میں ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کا کرنے کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 16:38

شیخ رشید کا پولیٹیکل پارٹیزایکٹ میں ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پولیٹیکل پارٹیزایکٹ میں ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کاکرنے کااعلان کردیا،یہ نہیں ہوسکتاکہ نااہل لوگ پارٹی چلائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سینیٹ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حق میں ترمیم منظورہونے پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ آئین ،قانون اور جمہوریت کی تباہی کاراستہ ہے۔

یہ نہیں ہوسکتاکہ نااہل لوگ پارٹی چلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں جانے کااعلان کردیاہے۔واضح رہیوفاقی حکومت سینیٹ سے پولیٹیکل پارٹیزایکٹ 2002ء میں ترمیم کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے،نئی ترمیم کے بعدنااہل شخص پارٹی کاصدربن سکتاہے۔سینیٹ میں 38ارکان نے ترمیم کے حق میں جبکہ 37نے خلاف ووٹ دیے۔پولیٹیکل پارٹیزایکٹ 2002ء میں شق 203کی منظوری دے دی گئی ہے۔شق 203کی منظوری کے بعد نااہل شخص پارٹی کاصدربن سکتاہے۔اس کے برعکس پولیٹیکل پارٹیزایکٹ 2002ء کے تحت نااہل شخص پارٹی کاصدرنہیں بن سکتا۔بل کی منظوری کے بعدپولیٹیکل پارٹیزایکٹ کی ایک شق کاخاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :