پرویزمشرف کی کمرمیں تکلیف ہے لیکن وہاں باہرڈسکو ہو رہی ہے،آصف زرداری

پرویز مشرف اتنا بہاد رہے توعدالت میں آجائے،مرتضیٰ بھٹوکے قتل کے بعد محترمہ اور مجھ پرالزام لگایا گیا،خیبرپختونخواہ میں ایک پل کے علاوہ کہیں ترقی نظرنہیں آتی،ن لیگ حکومت کرسکتی ہے نہ سنبھال سکتی ہے،ڈارپاکستان کوزخمی چھوڑکرفرارہوگئے۔ کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 17:19

پرویزمشرف کی کمرمیں تکلیف ہے لیکن وہاں باہرڈسکو ہو رہی ہے،آصف زرداری
کمالیہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) :پیپلزپارٹی شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف زرادری نے پرویز مشرف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ بھٹوکے قتل کے بعد محترمہ اور مجھ پرالزام لگایا گیا،کمرمیں تکلیف ہے لیکن وہاں ڈسکوہورہی ہے،پرویز مشرف اتنابہادرہے توعدالت میں آجائے،ن لیگ حکومت کرسکتی ہے نہ سنبھال سکتی ہے،ڈارپاکستان کوزخمی چھوڑکرفرارہوگئے۔

انہوں نے آج کمالیہ میں پارٹی رہنماء قمرزمان کائرہ اور فیصل صالح حیات کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت کرسکتی ہے نہ سنبھال سکتی ہے۔ڈارپاکستان کوزخمی چھوڑکرفرارہوگئے۔پاکستان پرکوئی کیسے اعتمادکرے گاجب ان کوپتاہے کہ وزیرخزانہ پرکیسزہیں۔تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ وزیرخارجہ لگاؤ۔

(جاری ہے)

اب چارسال بعدخواجہ آصف کووزیرخارجہ بنایااب کیاہوگا؟انہوں نے پاکستان کاکیس کمزورکیاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ان کے کاروبارذہن ملے ہوئے ہیں۔جبکہ میں اپنے دورمیں چین کے زورسے معیشت کومضبوط کرناچاہتاتھا۔اقتصادی ترقی کرے ٹیکس لیاجاتاتوآگے بڑھتے ۔تمام مسائل اقتصادی ترقی سے ممکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک پراٹھنے والاقرضہ کون اداکرے گا؟خیبرپختونخواہ میں ایک پل کے علاوہ کہیں ترقی نظرنہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹوکے قتل کے بعد مجھ پراور محترمہ پرالزام لگایاگیا۔ماضی کی سیاست اس طرح کے الزامات سے بھری پڑی ہے۔کمرمیں تکلیف ہے لیکن وہاں باہر ڈسکوہورہی ہے۔پرویز مشرف اتنابہادرہے توعدالت میں آجائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی این آراوالیکشن قبول کیا۔سب کوملکرالیکشن لڑناچاہیے۔مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کیسے اکٹھے ہوسکتے ہیں؟