الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تیارکرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 نومبر 2017 16:18

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تیارکرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21نومبر۔2017ء) الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تیارکرلیا ہے، ہرصوبے میں تین افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق طریقہ وضع کرلیا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے ہرصوبے میں تین افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

کمیٹیاں بننے کے بعد شماریات ڈویژن سے تفصیلات لی جائیں گی اور اضلاع کے نقشے حاصل کئے جائے گے جبکہ شہری علاقوں کے شماریات سرکلز کو نہیں توڑاجائے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کل آبادی کو260 نشستوں پرتقسیم کرکے کوٹہ نکالاجائےگا، کمیٹیاں قومی وصوبائی حلقہ بندیوں پرپروپوزل تیارکرکے الیکشن کمیشن میں پیش کریں گی، ڈرافٹ میں کوئی نقص ہوا تو کمیٹی 15 دن میں نقص دور کرکے ڈرافٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پروپوزل کے بعد حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایک حلقہ تقریباسات لاکھ آبادی پر مشتمل ہوگا، قومی اسمبلی کی کوئی نشست ایک ضلع سے زائد پرمشتمل نہیں ہوگی اگرایسا ہوا تو اس کی معقول وجہ دینا ہوگی جبکہ فاٹاکیلئے الگ الگ حلقہ بندی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :