نواز شریف، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی‘حاضری سے استثنیٰ کی مدت میں تبدیلی کی درخواست -کوئی بھی کرپشن سے پاک نہیں لیکن ہمارے لیے انصاف کا معیار اور ہے اور دوسروں کے لیے اور-نوازشریف کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم بدھ 22 نومبر 2017 09:30
(جاری ہے)
نیب کے گواہ پر جرح کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان کے گواہ کو کنفیوژ کیا جا رہا ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر بے جا مداخلت کرتے ہیں اس پر مجھے اعتراض ہے، جب تک گواہ نہ بولے یہ اسے کیوں لقمہ دیتے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم لقمہ دینے کے لئے ہی کھڑے ہیں ، کیا خواجہ حارث گواہ سے کچھ بھی پوچھیں اور ہم خاموش رہیں؟۔ جج محمد بشیر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے لڑنا ہے تو پھر میں چلا جاتا ہوں اور یہ تو سادہ سا گواہ ہے۔قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف‘مریم صفدر اوران کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر حاضری سے استثنیٰ کے باوجود پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمان‘وزراءاور دیگر حکومتی شخصیات جوڈیشل کمپلیکس پہنچیںمگر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے باہر کھڑے ہوکر انتظار کیا‘ عدالتی احاطے کے اطراف پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات رہے۔نون لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے عدالت پہنچنے پر کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے چار گواہان کو طلب کررکھا تھا جن میں ملک طیب، شہباز، مظہر بنگش اور راشد شامل ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے دور سے گزرنا پڑ رہا ہے‘2014 میں شروع ہونے والے دھرنے اب تک کسی نہ کسی صورت میں جاری ہیں لیکن ان دھرنوں کے باوجود بھی ہم نے ڈیلیور کیا۔پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے بھی کرپشن کیسز چل رہے ہیں اور وہ لوگ مکمل طور پر جھوٹے اور فریبی ثابت ہورہے ہیں۔مگر اب انصاف کے تقاضوں کا مذاق بند ہونا چاہیے، کوئی بھی کرپشن سے پاک نہیں لیکن ہمارے لیے انصاف کا معیار کچھ اور دوسروں کے لیے کچھ اور ہے۔نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا اور ہماری حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، گاڈ فادر اور اطالوی مافیا کے الفاظ عدالتوں کو زیب نہیں دیتے، ججوں نے پاناما کے بجائے اقامہ پر سزا دی، ہمارے لیے عدالت کا پیمانہ کچھ اور ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے، کھیل کے اصول مساوی ہونے چاہئیں تحریک انصاف کے راہنماﺅں عمران خان، جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات ہیں، ہمارے خلاف تو فیصلے جلدی آ جاتے ہیں، ان کے فیصلے کب آئیں گے؟، خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سرکاری خرچ پر جلوس کی قیادت کرنے آتا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں اللہ کے فضل کرم سے خوشحالی و بجلی آئی اور بے روزگاری ختم ہوئی‘ملک میں جی ڈی پی ریٹ 3 سے بڑھ کر 5 فیصد ہوگیا، 2014 سے دھرنے جاری ہیں اور کسی نہ کسی شکل میں چلتے رہے، حکومت کو چین سے کام نہیں کرنے دیا گیا لیکن دھرنوں کے باوجود ہم نے ڈلیور کیا اور بجلی فراہم کی۔اس موقع پر نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے پوچھا کہ آج کی کیا تازہ خبر ہے ؟ تو صحافیوں نے جواب دیا کہ آپ حاضری سے استثنیٰ ملنے کے باوجود آج عدالت کے سامنے پیش ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.