چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 نومبر 2017 13:29

چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23نومبر۔2017ء)چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا،زیر زمین چھپایاگیابڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔گولہ بارود اور اسلحہ شبقدر میں سبحان موڑ کے قریب قبرستان میں چھپایاگیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او محمد عارف کے مطابق 40کلوبارودی مواد،7مارٹرگولے،5ریموٹ کنٹرول ریسیور برآمدکیے گئے ہیں جبکہ 10 دستی بم ،13ڈیٹو نیٹراورآئی ای ڈی بھی برآمد ہوئے ہیں۔کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑ گروپ کے 5دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے،ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔