وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے 2 بھانجے پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 15:16

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے 2 بھانجے پیپلزپارٹی میں شامل ہو ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے 2 بھانجے نوابزادہ میر شاہجہان زہری اور نوابزادہ میر یوسف خان زہریپیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے بھانجوں نے بلاول ہاوس میں ملاقات کی ، نوابزادہ میر شاہجہان زہری اور نوابزادہ میر یوسف خان زہری نےبلاول ہاوس میں سابق صدر زرداری سے ملاقات کے بعدپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

بلاول ہاؤس میں میر نواب خان مینگل، وڈیرا محمد نواز اور محمد خان بروہی بھی سابق صدرزرداری سے ملاقات کرنیوالوں میں شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہا تھا کہ بلوچستان کا اگلا وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہو گا۔