صدر ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو چاند پر منتقل کرنے کا منصوبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 09:58

صدر ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو چاند پر منتقل کرنے کا منصوبہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) امریکی صدر ٹرمپ اپنے انوکھے بیانات کی وجہ سے دنیا میں خاص شہر رکھتے ہیں نے امریکی ادارے ناسا کو امریکی شہریوں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے چاند پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنانے کے احکامات دیئے ہیں جبکہ انہوں نے کانگرس سے کہا ہے کہ وہ امریکی امیگریشن پالیسی میں خاندان کی بنیاد پر سلسلہ وار امیگریشن کے نظام کو ختم کردے -نیویارک مین ہٹن پائپ بم دھماکے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل میں کہا کہ مین ہٹن پائپ بم دھماکے کے بعد فوری ضرورت ہے کہ کانگریس امیگریشن قوانین کی خامیوں کو دور کرے۔

(جاری ہے)

پائپ بم دھماکہ امیگریشن قوانین میں جلد اصلاحات کی اہمیت ثابت کرتا ہے،کانگریس خاندان کی بنیاد پر سلسلہ وار امیگریشن کا نظام ختم کرے۔صدر ٹرمپ نے ناسا کو امریکی شہریوں کو چاند پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کا حکم بھی دیا۔صدرٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں نئے احکامات پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم چاند پر صرف اپنا پرچم نہیں لگائیں گے بلکہ اس اقدام سے مستقبل میں چاند کے دوروں کیلئے راہ ہموار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر جانے کے حتمی مشن کےلیے ایک بنیاد قائم کریں گےاور ایک دن شاید کئی دنیاﺅں تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :