وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزپردہشت گرد حملے کی مذمت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 13:17

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزپردہشت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزپردہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسورکوشکست دی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے خلاف بہادرافواج کے کردار کو قوم بھلا نہیں سکتی۔ ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ،اس ناسور کا جلد خاتمہ ہوگا۔