فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے سے نکالنا پارلیمان کی توہین ہے-خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 13:17

فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے سے نکالنا پارلیمان کی توہین ہے-خورشید شاہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 70سال ہوگئے فاٹا کے مسئلے کا حل نکالناہوگافاٹااصلاحات بل پر حکومت کارویہ غیر سنجیدہ ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اجلاس میں آجاتی ہے حکومت نہیں آتی،جس درد کے لیے دوالے کر آئے وہ کام نہیں کر رہی درداوربڑھ گیا۔

فلسطین کے معاملے پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ مسائل ڈائیلاگ اور سنجیدگی سے حل ہوں گے،فاٹااصلاحات بل پر حکومت کارویہ غیر سنجیدہ ہے،پارلیمنٹ کی توہین پر ایوان سے واک آﺅٹ کر رہے ہیں،امید کرتے ہیں فاٹااصلاحات کا بل کل ایجنڈے میں شامل کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بات نہیں مانی وہی رویہ ہے‘ فاٹا اصلاحات پر حکومت نے موقع ضائع کردیا ہے، یہ غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے کہ تاخیر برتی جارہی ہے، حکومت فاٹا اصلاحات بل پارلیمنٹ میں لائے اور بل میں جو بہتری لانی ہے وہ پارلیمنٹ میں ہی لائی جائے، ہمیں اور بھی کام ہوتے ہیں مگر اپوزیشن پارلیمنٹ کو اہمیت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نا تو لڑائی سمجھ رہی ہے اور نا ہی پیار اور دلیل، ہم نہیں چاہتے کہ اسپیکر روسٹرم کے سامنے آکر احتجاج کریں، فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے سے نکالنا حکومت کی ناکامی ہے کیونکہ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ بل ایجنڈے سے نکالا گیا ہو، ہم پارلیمنٹ کی توہین کو برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :