پارلیمنٹ اور پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک پیج پرہیں،رضاربانی

سینیٹ میں دہشتگردحملےکی شدید مذمت، شہید سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کوخراج عقیدت،کچھ ہفتوں سے یونیفارم کونشانہ بنانےکے واقعات پیش آرہے ہیں،حوصلے پست نہیں ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 16:31

پارلیمنٹ اور پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک پیج پرہیں،رضاربانی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : سینیٹ میں پاک فوج کی گاڑی پردہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے،ایوان نے شہید سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کوخراج عقیدت بھی پیش کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کااجلاس ہوا۔ جس میں شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پردہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ عوام اور پارلیمنٹ پاک فوج کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک صفحے پرہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ ہفتوں سے یونیفارم کونشانہ بنانے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہاکہ عوام،پارلیمنٹ اور پاک فوج دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پرہیں۔خطے میں دہشتگردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری کھی جائے گی۔واضح رہے آج شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پردہشتگردی کا حملہ ہواہے۔حملے میں پاک فوج کے سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید اورسپاہی بشارت نے پاک دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔