Live Updates

حکمران سن لیں! فاٹا کوخیبرپختونخواہ میں ضم کروا کے دم لوں گا،عمران خان

حکومت کافاٹا پیکج پیش نہ کرنےکارویہ فاٹا عوام کی بےعزتی ہے،حکومت فاٹا کیلئے2مطلب پرستوں کی سودے بازی سے بازرہے،ملک کوبحرانوں سے بچانےکاراستہ فوری انتخابات میں پوشیدہ ہے۔پارٹی رہنماء بابراعوان سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 18:53

حکمران سن لیں! فاٹا کوخیبرپختونخواہ میں ضم کروا کے دم لوں گا،عمران ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ حکمران سن لیں! فاٹا کوخیبرپختونخواہ میں ضم کروا کے دم لوں گا،فاٹا پیکج پیش نہ کرکے حکومت عوام دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے،حکومت فاٹا کیلئے 2مطلب پرستوں کی سودے بازی سے بازرہے، ملک کوبحرانوں سے بچانے کاراستہ فوری انتخابات میں پوشیدہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسلام آباد میں پارٹی رہنماء بابراعوان نے ملاقات کی ۔جس میں ملک کی سیاسی اور فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرعمران خان نے انسداددہشتگردی کے حکم کوچیلنج کا کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔اس موقع پرعمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے اور فاٹا انضمام سے متعلق قانونی نکات پرمشاورت کے بعد پٹیشن تیارکرنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

بابراعوان نے بتایاکہ حکومت فاٹا کوضم نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی ہے۔آئین کے پہلے آرٹیکل میں فاٹا پاکستان کا حصہ بنا۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے واضح کیا کہ حکومتی رویہ فاٹا کے عوام کی بے عزتی ہے۔ فاٹا کے عوام کوتاحال مکمل جمہوری حقوق نہیں ملے۔ حکومت فاٹا کیلئے 2مطلب پرستوں کی سودے بازی سے بازرہے۔انہوں نے خبردارکیاکہ حکمران سن لیں فاٹا خیبرپختونخواہ میں ضرور ضم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کوبحرانوں سے بچانے کاراستہ فوری انتخابات میں پوشیدہ ہے۔عمران خان نے کہاکہ اقتدار میں آکرسب کوترجیحی بنیادوں پرترقی کی دوڑ میں شریک کریں گے۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :