آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی انکوائری‘شہبازشریف آج نیب کے سامنے پیش ہونگے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 10:57

آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی انکوائری‘شہبازشریف آج نیب کے سامنے پیش ہونگے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2018ء) نیب لاہور نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج طلب کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج صبح 10بجے نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہورکی آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے انکوائری کی جائےگی۔نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ نوٹس بھی بھجوادیا ، جس میں وزیر اعلیٰ سے کہا گیا ہے کہ وہ 22 جنوری کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

 

متعلقہ عنوان :