راﺅ انورکی گرفتاری کے لیے چھاپہ‘دوپولیس اہلکار گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 12:39

راﺅ انورکی گرفتاری کے لیے چھاپہ‘دوپولیس اہلکار گرفتار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2018ء)نقیب محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارکے گھر پر پولیس نے چھاپامارامگر گھر پر دو پولیس اہل کار کے سوا کوئی موجود نہیں تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق راﺅانواراحمدکے گھرمیں موجود2پولیس اہلکاروں کوحراست میں لے لیاگیا،زیرحراست پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پولیس مقابلوں کے ماہر سمجھے جانے والے راﺅ انوارتحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بلانے کے باوجود گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے ، کمیٹی نے انہیں آج دوپہر ایک بجے طلب کررکھا ہے۔اس سے قبل کمیٹی کے سر براہ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ راﺅ انوار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کا فون بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ مقابلے میں مارے گئے شہری نقیب اللہ کا تھانوں سے کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔