نقیب قتل کیس میں اہم پیش رفت،نقیب اللہ محسود کے قتل کا مرکزی کردار بے نقاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 17:17

نقیب قتل کیس میں اہم پیش رفت،نقیب اللہ محسود کے قتل کا مرکزی کردار بے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 22جنوری2018) راؤ انوار کے قریبی ساتھی ناز میر نے نقیب محسود سے پیسے بٹورنے کے لئے اسے قتل کروایا۔تفصیلات کے مطابق نقیب قتل کیس کے مرکزی کردار ناز میر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

راؤ انوار کا قریبی ساتھی ناز میر جو اس سے پہلے بھی رینجرز کے ہاتھوں 2009میں گرفتار ہو چکا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ سمیت اور بھی سامان بر آمد ہوا تھا لیکن اس کے خلاف  قانونی کاروائی کرنے کی بجائے وہ راؤ انوار کی آنکھ کا تارا بن گیا۔

ناز میر کو جب علم ہوا کہ نقیب محسود کے پاس دکان کے لئے پیسے آنے والے ہیں تو اس نے یہ ساری معلومات سا بق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ساتھ شئیر کی اور اس کے بعد یہ ساری کاروائی عمل میں لائی گئی تا ہم اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناز میر کو گرفتار کر لیا ہے۔اس کے علاوہ راو انوار کی ایک پرائیویٹ ٹیم کا بھی انکشاف ہوا ہے جس میں شامل لوگ اس طرح کی تمام کاروائیاں کرتے تھے۔