حریت رہنمائوں اور تنظیموں کا شہید صائمہ وانی کوخراج عقیدت پیش

بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی لڑکی گزشتہ روز جاں بحق ہو گئی تھی

پیر 12 فروری 2018 11:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی لڑکی صائمہ وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صائمہ وانی24 جنوری کو ضلع شوپیان کے علاقے چائی گنڈ میںبھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھی اوراٹھارہ روز تک صورہ ہسپتال سرینگر کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد باالآخر گزشتہ روز وفات پاگئی تھی۔

بھارتی فوجیوںکی فائرنگ میںصائمہ کا بھائی سمیر وانی شہید ہو گیا تھا۔دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے صائمہ کے جنازے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے شہید لڑکی کی بلندی درجات اور متاثرہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت اور کشمیرمیںاس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو احساس ہو گیا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کو مسترد کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیری عوام بھارت کے فوجی تسلط سے آزادی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوںنے عالمی برداری سے بھی اپیل کی کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے کشمیرمیں خونریزی بندکرائے۔ مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ کے علاوہ ظفر اکبربٹ ، محمد سلیم زرگر اور مسلم لیگ جموںوکشمیر اور جموں کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے بھی اپنے بیانات میں شہید صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیر میں نہتے و معصوم بچوں اور بیٹیوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاںکشمیری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں جنہیں ہر گز رائیگاںنہیں جانے دیاجائیگا ۔حریت رہنمائوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہو ں نے سوگوار خاندان سے بھی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جدوجہدآزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عز م کا اعادہ کیا ۔ جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے ایک وفد نے شوپیاں میں صائمہ وانی کے جنازے میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :