Live Updates

عامر خان کی بھانجے عمران خان کو میگا بجٹ فلم کی آفر

’’ مہا بھارت‘‘ عامر خان کا ڈریم پراجیکٹ ہے، اس فلم کو پانچ حصوں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا

پیر 12 فروری 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) بالی ووڈ سٹار عامر خان نے بھانجے عمران خان کو میگا بجٹ فلم مہا بھارت میں کردار کی پیشکش کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کو فلم مہا بھارت میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن تاحال انکے کردار کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مہا بھارت عامر خان کا ڈریم پراجیکٹ ہے جسکی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ یہ فلم 5 حصوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ عامر خان کے قریبی ذرائع نے بھی عمران خان کو آفر کی تصدیق کردی ہے ، کہا جارہا ہے کہ عمران کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے بڑی فلم کی ضرورت ہے ، اس سے اچھی پیشکش انہیں نہیں مل سکتی تاہم دیکھنا ہوگا کہ وہ اس آفر کا کیا جواب دیتے ہیں۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :