فلم ’’ففٹی شیڈز فریڈ‘‘ آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

تین دنوں میں 4 ارب 30 کروڑ روپے سمیٹ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 12 فروری 2018 12:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ایکشن، رومانس اور تھرل پر مبنی فلم ’’ففٹی شیڈز فریڈ‘‘ آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی، تین دنوں میں 4 ارب 30 کروڑ روپے سمیٹ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔مشہور ناول ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کی سیریز پر بننے والی فلم کا بھی یہ آخری سیکوئیل ہے ۔اس آخری فلم ’ففٹی شیڈز فریڈ‘ میں اس کے ہیرو کرسٹن گرے اور اٴْس کی بیوی اینیس تیزیا کی شادی کے بعد کی زندگی دکھائی گئی ہے ،فلم میں تعلقات کا نیا پہلو دکھایا جا رہا ہے۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’پیٹر ریبٹ‘بھی اسی ویک کے اینڈ پر ریلیز ہونے والی دوسری فلم تھی۔ فلم ابتدائی تین دنوں میں 2 ارب 76 ارب روپے بٹور کر دوسرے نمبر پر پر رہی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار وِل گلوک کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ دلچسپ کامیڈی فلم بچوں کی کہانیوں کے مشہور فکشنل کردار پیٹر ریبٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں ایک خرگوش اپنی شرارتوں سے سب کی ناک میں دم کئے رکھتا ہے، شرارتی خرگوش اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے ایک کسان کے کھیتوں کا رخ کرتا ہے جہاں اپنے ساتھیوں سمیت چھپ کر اپنی زندگی کو انجوائے کرنا چاہتا ہے۔

ایکشن سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل ڈراما فلم دی 15:17 ٹو پیرس ایک ارب 40 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔کلنٹ ایسٹ وڈ کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے جانباز امریکی فوجیوں کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ٹرین میں دہشت گردی کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بنانے کے مشن پر نکلتے ہیں اور اپنی جان دائو پر لگا کر معصوم لوگوں کو بچاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :