ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع

پیر 12 فروری 2018 17:16

ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گئی۔ پاکستان پولیو پروگرام کے قومی رابطہ کار رانا محمد صفدر نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار، سندھ میں 87 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 57 لاکھ، بلوچستان میں 24 لاکھ 60 ہزار، فاٹا میں 10 لاکھ30 ہزار، آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 40 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 37 ہزار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 لاکھ 13 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :