ْبوسنیا و ہرزیگوینیا کے سفیرکی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے ملاقات

سفیر کی جانب سے وفاقی وزیر کو بوسنیا میں 28 اپریل سے منعقد ہونے والے تجارتی میلے میں شرکت کی دعوت

پیر 12 فروری 2018 17:18

ْبوسنیا و ہرزیگوینیا کے سفیرکی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) بوسنیا و ہرزیگوینیا کے سفیر ثاقب فورک نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے مزید فروغ کو یقینی بنائے گا۔

سفیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے قانون سازی کو بہتر بنانے اور ملک میں کاروباری دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل نہ صرف پختگی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ اقتصادی معاشی ترقی کو نمایاں کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں بہت بڑی اقتصادی اور برآمدی صلاحیت ہے جس کو مسخر کرنے کی ضرورت ہے۔ سفیر نے وفاقی وزیر کو بوسنیا میں 26 تا28 اپریل 2018ء میں منعقد ہونے والے تجارتی میلے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اعلی حکام سے مشورے کے بعد پاکستان کی شرکت کے بارے میں مطلع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :