متحدہ کے ایم این اے شیخ صلاح الدین نے پیپلز پارٹی پر اپنے اراکین کی بولیاں لگانے کا الزام عائد کر دیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 12فروری2018ء)متحدہ کے ایم این اے شیخ صلاح الدین نے پیپلز پارٹی پر اپنے اراکین کی بولیاں لگانے کا الزام عائد کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی اور متحدہ کے ایم این اے نے پیپلز پارٹی پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ ایم این اے شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمارے اراکین کی بولیاں لگا رہی ہیں اور اس مقصد کے لئے تجوریوں کے منہ بھی کھول دئیے گئے ہیں۔شیخ صلا ح الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری نے 10ارب روپے دبئی سے منگوائے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس کرپشن کا بھی نوٹس لینا چاہئیے۔

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں