الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 17:04

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے راہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف نے موقف اپنایا کہ جو بینک اکاﺅنٹ کھلوایا گیا تھا، اسحاق ڈار نے اس کی مصدقہ کاپیاں جمع نہیں کرائیں جبکہ دوسرے اکاﺅنٹ میں اسحاق ڈار کے جعلی دستخط ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے وکیل کو اکاﺅنٹ کی مصدقہ کاپیاں جمع کرانے کے لیے وقت دیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر اسحاق ڈار کے وکیل نے اکاﺅنٹ کی مصدقہ کاپیاں جمع نہیں کرائیں جس پر الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا۔