رینجرز کی جانب سے شہری کو حراست میں لینے کا معاملہ،ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ، ایس ایچ او ڈاکس ور دیگر کو نوٹس

پیر 12 فروری 2018 17:44

رینجرز کی جانب سے شہری کو حراست میں لینے کا معاملہ،ڈی جی رینجرز ،آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ماڑی پور کے علاقے سے شہری شاہد خان کو رینجرز کی جانب سے حراست میں لیئے جانے سے متعلق فیجی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ماڑی پور کے علاقے سے شہری شاہد خان کو رینجرز کی جانب حراست میں لیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار شیر علی نے کہا کہ رینجرز نے شاہد خان کو رات کو گھس کر حراست میں لیا۔ پہلے بھی کئی بار رینجرز نے شاہد کو حراست میں لیا۔ غیر قانونی حراست میں لیے جانے پر ڈی جی رینجرز اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے فی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 15 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :