خواجہ شمس اسلام کی پولیس افسران سے بدتمیزی اور گرفتاری کا معاملہ،آئی جی سندھ کی انکوائری کیلئے مہلت طلب

پیر 12 فروری 2018 17:44

خواجہ شمس اسلام کی پولیس افسران سے بدتمیزی اور گرفتاری کا معاملہ،آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس میں وکیل خواجہ شمس اسلام کی جانب سے پولیس افسران سے بدتمیزی اور گرفتاری سے متعلق آئی سندھ کو انکوائری مکمل کرکے 15 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دے دی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ڈیفنس میں وکیل خواجہ شمس اسلام کی جانب سے پولیس افسران سے بدتمیزی اور گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے انکوائری کے لیے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے انکوائری مکمل کرکے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی پروگریس رپورٹ 27 فروری تک طلب کرلی۔ عدالت نے پولیس کو خواجہ شمس اسلام کے خلاف غیر قانونی کارروائی نا کرنے کا حکم برقرار رکھا۔ دائر درخواست کے مطابق پولیس افسران نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس افسران نے وکیل کو گرفتار کرکے معاشرے میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے اس اقدام کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :