ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث 15 فروری تک ملتوی

پیر 12 فروری 2018 17:44

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث 15 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعر ہوئی۔ عدالت کے روبرو وکلا پیش نہیں ہوئے۔وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ ریفرنس میں آج نیب کے گواہ کا بیان قلم بند ہونا تھا۔