کراچی ،معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر وکلا برادری کی جانب سے یوم سوگ منایا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء)معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پیر کو وکلا برادری کی جانب سے یوم سوگ منایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے باعث عدالتوں میں وکلا برادری کی جانب سے سوگ منایا گیا۔ عدالتوں میں سائلین اور وکلا برادری کی تعداد کم دکھائی دی گئی۔

وکلا رہنماؤں نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے لئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔انہوںنے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے ہر سیاست دان اور ڈکٹیٹر شپ کیخلاف آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کا سامنا کیا اور انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کی۔انہوںنے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی قانون کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔عدالتوں میں وکلا برادری کی جانب سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردری کا اظہار کیاگیا۔

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں