ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں جمہوری طر یقے سے کامیاب ہوں گے ‘ چوہدری محمدسرور

سینٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے ہیں جمہوری سوچ رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی مجھے ووٹ دیں گے‘ کاغذات نامزدگی کی سیکرونٹی کے بعد میاں محمود الرشید ،سبطین خان اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

پیر 12 فروری 2018 18:05

ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں جمہوری طر یقے سے کامیاب ہوں گے ‘ چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینٹ امیدوار پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہم جمہوری اور آئینی طر یقے سے سینٹ انتخابات میں کامیاب ہوں گے ہم تو خود ہارس ٹر یڈنگ،کر پشن اور بد عنوانی جیسے جرائم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیںمیں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی میری سیاست اصولوں اور نظر یے کے مطابق ہی ہوگی ، سینٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہیں جمہوری سوچ رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی مجھے ووٹ دیں گے ۔

وہ سوموار کے روز الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی کی سیکرونٹی کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ‘ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان ‘اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ‘راحیلہ خادم اور میاں کاشف اقبال سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور انکے سوالات کے جواب دے رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینٹ امیدوار پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صرف تحر یک انصاف ہی نہیں دیگر جماعتوں کے اراکین بھی میری مثبت اور عوام دوستی کی سیاست کو مد نظر رکھتے ہیں مجھے اپنے ووٹ دیکر سینٹ انتخابات میں کامیاب کر یں گے اس لیے ہم کسی ہارس ٹر یڈ نگ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ ہارس ٹر یڈ نگ جمہوریت اور پار لیمنٹ کا قتل کر نے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہیںاور انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں تمام صورتحال سامنے آجائیگی اور تحر یک انصاف سینٹ انتخابات میں پنجاب سے بھر پور کامیابی حاصل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :