اللہ کے فضل اور پاکستان مسلم لیگ ن کی محنت سے 2018 کے الیکشن کا چاند آج لودھراں سے نکل آیا ہے،محمد نواز شریف اور مسلم لیگ نے عوام سے کیے وعدے پورے کئے جس کا نتیجہ نکل رہا ہے،لو دھراں میں مسلم لیگ ن کی جیت محمد نوازشریف کی عدل اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک کی فتح کی پہلی نوید ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف پر اعتماد کے اظہار پر لودھراں کے عوام کے شکر گزار ہیں،مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار پیر اقبال شاہ کو مبارکباد اور لودھراں کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب
منگل 13 فروری 2018 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لو دھراں میں مسلم لیگ ن کی جیت محمد نوازشریف کی عدل اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک کی فتح کی پہلی نوید ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف پر اعتماد کے اظہار پر لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مسلسل کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کیساتھ ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ چند سیاسی اندھوں کے سوا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ محمد نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے،2018 کے انتخاب میں بھی پاکستان کے عوام دھرنوں، لاک ڈاؤن اور کنٹینر کی سیاست کو مسترد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف اہل ہیں یا نااہل پاکستان کے عوام کی عدالت فیصلہ سنا رہی اور نوٹس پہ نوٹس جاری کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام کے دل اور محبت پیسے اور جھوٹ بول کے خریدے نہیں جا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام اب صرف کارکردگی پر ووٹ دے گی جو آپ کو 2013 سے سمجھا رہے تھے اب اٴْس کا وقت بھی گزر گیا، آپ کی قسمت میں لوگوں کی خدمت ہے ہی نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.