اس بار الیکشن میں ہار جیت نہیں بلکہ لیڈ دیکھی جائے گی،علی ترین کی الیکشن سے قبل کی گئی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 11:17

اس بار الیکشن میں ہار جیت نہیں بلکہ لیڈ دیکھی جائے گی،علی ترین کی الیکشن ..
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13فروری 2018ء ) اس بار الیکشن میں ہار جیت نہیں بلکہ لیڈ دیکھی جائے گی،علی ترین کی الیکشن سے قبل کی گئی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لودھراں میں ضمنی انتخابات ہوئے جس میں تحریک انصاف کےامیدوارعلی ترین کو شکست ہوئی۔علی ترین کی الیکشن سے قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

جس میں وہ جیت کے لئے بہت پر عزم نظر آتے ہیں۔اور کارکنان کے ساتھ خطاب میں اپنی جیت کے متعلق سب کو یقین دلاتے ہیں۔علی ترین تقریر کے دوران کہتے ہیں کہ پچھلے الیکشن میں اس سیٹ سے 40ہزار کی لیڈ سے ہم جیت گئے تھے۔تب  ہمیں بہت خوشی تھی ۔علی ترین نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ اس لیکشن میں ہا ر جیت نہیں بلکہ لیڈ دیکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

علی ترین تقریر کے دوران یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بار ہماری کوشش ہو گی کہ پہلے سے زیادہ لیڈ کے ساتھ ہم یہ الیکشن جیتیں۔

علی ترین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور جہانگیر ترین نے ہمیں بہت مشکل میں ڈال دیا  ہے کیونکہ پچھلے الیکشن میں ہماری لیڈ 40ہزار کی تھی ۔اس لئے اس بار ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ہم یہ الیکشن 50ہزار ووٹ کی لیڈ سے جیتیں۔یاد رہے کہ لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز نے میدان  مار لیا تھا۔ نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 91230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25360 ووٹوں کی برتری حاصل کی ہے۔
علی ترین کی تقریر کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :