آرمی چیف جنرل قمر باجوہ افغانستان پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 فروری 2018 11:25

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ افغانستان پہنچ گئے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق منگل کو آرمی چیف کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق،اس کانفرنس میں کمانڈر یو ایس سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن او افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں افغانستان اور خصوصا خطے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔