ٹرمپ کے بیٹے کو سفید پاوڈروالا خط موصول‘خاندان کے افراد سمیت ہسپتال منتقل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 فروری 2018 11:56

ٹرمپ کے بیٹے کو سفید پاوڈروالا خط موصول‘خاندان کے افراد سمیت ہسپتال ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء) امریکہ میں پولیس کے مطابق سفید پاوڈر والے ایک خط کا لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا ہے۔یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔ونیسا ٹرمپ اور موقع پر موجود دو دیگر افراد کو فائرفائٹرز نے تشخیص کے لیے ہسپتال پہنچایا۔

نیویارک پولیس نے بتایا ہے کہ خط میں موجود سفید سفوف کی جانچ کی ہے اور تصدیق کی ہے کہ وہ غیرمضر تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ونیسا ٹرمپ اس چیز سے جسمانی طور پر متاثر نہیں ہوئی ہیں۔بعدازاں ٹرمپ جونیئر نے ٹویٹ کیا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے اور انھوں نے اس واقعے کو ناگوار قرار دیا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاﺅس کی ترجمان سارا سینڈرز نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونیسا ٹرمپ جونیئر سے بات چیت کی ہے۔

سی بی ایس نیو یارک کے مطابق ونیسا ٹرمپ کی والدہ نے یہ خط موصول کیا تھا جسے ونیسا نے کھولا۔امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ وہ آج موصول ہونے والے ایک مشکوک پیکٹ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ جونیئر نے ستمبر میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کی حفاظت کے لیے سیکرٹ سروس کی خدمات حاصل کرنا چھوڑ دی تھیں تاہم ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ انھیں حفاظت پر مامور کر دیا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنے والد کے ساتھ کاروبار سے منسلک ہیں اور انھوں نومبر 2005 میں ونیسا کے ہیڈن سے فلوریڈا میں شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :